اداکاری سے وقت نکال کر نئی ذمہ داریوں کو پورا کروں گا، انوپم کھیر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:30

اداکاری سے وقت نکال کر نئی ذمہ داریوں کو پورا کروں گا، انوپم کھیر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ وہ اداکاری سے وقت نکال کر بطور چیئرمین فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیاکی نئی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انوپم کھیر نے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں لیکن وہ ایک اداکار بھی ہیں اور وہ وقت نکال کر ایف ٹی آئی آئی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم ذمہ داری ہے اور مجھے اس پر بے حد خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم میرے لئے ایک چیلنجنگ فلم ہے۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:30:38

Rlated Stars :