فلم کی پیشکش قائل ہونے کے بعد ہی قبول کرتا ہوں،ذولکیرسلیمان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار ذولکیر سلیمان نے کہا ہے کہ میں اس وقت تک فلم کی پیشکش قبول نہیں کرتا جب تک اس کے لئے قائل نہ ہو جائوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارذولکیر سلیمان نے کہا ہے کہ وہ اپنے سٹارڈم اور کامیابی کو سنجیدہ نہیں لیتے بلکہ صرف کام پر توجہ دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مداح مجھے میرے کام کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور اگر میں فلموں میں مسلسل محنت نہیں کروں گا اور بری فلمیں دوں گا تو کوئی بھی میری فلم دیکھنے نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بطور اداکار پیشکش کئے گئے کردار میں خود کو نہیں ڈھالوں گا تو وہ کردار میں بہتر طریقے سے نہیں کر سکوں گا اس لئے جب تک میں خود اس کردار کے لئے قائل نہ ہو جائوں میں وہ فلم نہیں کرتا۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:40:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :