فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کو بنے 22 سال مکمل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کو بنے 22 سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم 20 اکتوبر 1995 ء کوریلیز کی گئی جس میں اداکار شاہ رخ خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی شاہ رخ خان (راج ) اور کاجول (سمرن ) کے گرد گھومتی ہے جواپنے دوستوں کے ساتھ یورپ کے ایک ٹرپ کے دوران ایک دوسرے سے محبت کرنے لگتے ہیں لیکن سمرن کے والد اپنے دوست کے بیٹے سے اپنی بیٹی کی شادی کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

فلم کی عکسبندی بھارت ،لندن اور سوئٹزرلینڈ میں کی گئی۔ فلم کی ہدایات ادیتیا چوپڑا جبکہ پیشکش یش چوپڑا کی ہے۔فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ امریش پوری ،فریدہ جلال ،انوپم کھیر ،کرن جوہر ،ستیش شاہ اور دیگر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:40:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :