سوناکشی سنہا کے ساتھ عکسبندی کا تجربہ بہت اچھا رہا، جسی گل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:20

سوناکشی سنہا کے ساتھ عکسبندی کا تجربہ بہت اچھا رہا، جسی گل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار و گلوکار جسی گل نے کہا ہے کہ فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی ریٹرن‘‘ میں سوناکشی سنہا کے ساتھ پہلے شیڈول کی عکسبندی کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2016ء میں بننے والی فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ سلسلے کی دوسری فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی ریٹرن‘‘ میں سوناکشی سنہا گلوکار جسی گل کے ساتھ نظر آئیں گی۔ جسی گل نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ’’ ٹوئٹر‘‘ پر کہا کہ ان کاسوناکشی سنہا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہااور وہ فلم کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی کا آغاز جلد کریں گے۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 14:20:15

Rlated Stars :