فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے پانچ سال مکمل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:20

فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے پانچ سال مکمل
ْممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘نے اپنی تخلیق کے پانچ سال مکمل کر لئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغکے مطابق کرن جوہر نے 2012 ء میں اپنی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘میں عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کو فلم نگری میں متعارف کرایا۔فلم کے پانچ سال مکمل ہونے پر کرن جوہر، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون نے دھرما پروڈکشن کے دفتر میں چاکلیٹ کیک کاٹ کر خوشی منائی۔اس موقع پر بنائی گئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 14:20:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :