فلمسازوں نے بیرون ملک فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:01

فلمسازوں نے بیرون ملک فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا
لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)پاکستانی فلمسازوں نے پھر بیرون ممالک فلموں کی شوٹنگز کا سلسلہ شروع کر دیا۔ سنجیدہ فلمی حلقوں نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس رجحان کو روکنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت مقام موجود ہے جہاں عکسبندی کرکے ہم پاکستان کی خوبصورتی اور قدرتی حسین مناظر دنیا کو دکھا سکتے ہیں بلکہ دوسرے ممالک کے فلمساز ہمارے ہاں شوٹنگز کیلئے آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے فلمساز ہمایوں سعید‘ جاوید شیخ‘ یاسر نواز بلوچ اور دیگر باہر فلمیں بنا کر پاکستان کا نقصان کر رہے ہیں۔بیرون ملک فلموں کی شوٹنگ سے قیمتی زرمبادلہ کا ضیاع اور ہمارے ٹورازم کے بزنس کو نقصان پہنچتا ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے اقدامات کرے کہ فلمساز ملک میں شوٹنگ کرکے ملک کا خوبصورت اور پرامن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔
وقت اشاعت : 21/10/2017 - 17:01:46

Rlated Stars :