فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں ابھی تک کسی ہیروئن کو سائن نہیں کیا گیا،شاہد کپور

منگل 14 نومبر 2017 14:16

فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں ابھی تک کسی ہیروئن کو سائن نہیں کیا گیا،شاہد کپور
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں ابھی تک کسی اداکارہ کو مرکزی کردار کے لئے سائن نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں اداکار شاہد کپور کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گی،اس سلسلے میں اداکار شاہد کپور کا کہنا تھا کہ فلم مین ابھی تک کسی ہیروئن کو سائن نہیں کیا گیا،جب اس بارے میں حتمی فیصلہ ہو جائے گا تو آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ فلم کی کہانی عام لوگوں کی ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف لڑائی پر مبنی ہے، فلم میں اداکار شاہد کپور وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ان کمنیوں کے خلف آواز بلند کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 14:16:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :