گلوکار ارشاد احمد انصاری غزلوں پر مبنی ویڈیو البم ریکارڈ کروائیں گے

منگل 14 نومبر 2017 15:53

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) مشہور زمانہ قوالی ،،اللہ ہودیاںکلیاں،،گا کر شہرت حاصل کرنے والے گلوکار،قوال،وسیقاراستاد ارشاد احمدانصاری اب معروف شاعر ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلوں پر مبنی ویڈیوالبم ریکارڈ کروائینگے۔جس کے لئے انہوں نے ان غزلوں کی مقامی میوزک اکیڈمی میں ریہرسل کرنا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران گلوکاراستاد ارشاد احمدانصاری نے بتایا کہ ان کے قوالیوں پر مبنی البمز مارکیٹ میں ریلیزہوچکے ہیں۔

جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں نے انہیں بہت پذیرائی بخشی استاد ارشاد احمدانصاری نے بتایا کہ وہ بہت جلد نیا البم ریکارڈکروا رہے ہیں ۔جس میں شاعر ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلیں ریکارڈکروائیں گے۔بعد ازاں اس البم کو کراچی کی کمپنی ریلیز کریگی۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 15:53:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :