ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مفتی عبدالقوی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور

منگل 14 نومبر 2017 20:28

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مفتی عبدالقوی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مفتی عبدالقوی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کیجج امیر محمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکلا نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت سے متعلق دلائل دئیے۔

(جاری ہے)

جج امیر محمد خان نے دلائل سننے کے بعد مفتی قوی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

اس موقع پر قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ بھی عدالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنیوالی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزم وسیم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔ جب کہ مفتی قوی پر قندیل کے بھائی کو قتل کرنے کیلیے اکسانے کا الزام ہے۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 20:28:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :