فلم ’’گول مال اگین‘‘ نے 200 کروڑ روپے سے زائد کما لئے

بدھ 15 نومبر 2017 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’گول مال اگین‘‘ نے ریلیزکے 25 روز میں مجموعی طور پر 200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’’گول مال اگین‘‘ ریلیز کے چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جس نے پہلے ہفتے میں 135.93 کروڑ، دوسرے ہفتے میں 46.72 کروڑ، تیسرے ہفتے میں 14.84 کروڑ روپے اور چوتھے ہفتے میں 40 لاکھ روپے کا بزنس کیا اور مجموعی طور پر 201.84 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ فلم میں اداکار اجے دیوگن، ارشد وارثی، توشار کپور، تبو، پرینیتی چوپڑا، کنعال کھیمو اور شریاس تلپاڈے شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 15/11/2017 - 11:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :