فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا 22 دسمبر کو 2 ریجنل فلموں کے ساتھ ٹکرائو ہوگا

بدھ 15 نومبر 2017 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا بھارتی باکس آفس پر 2 ریجنل فلموں کے ساتھ 22 دسمبر کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ رواں سال 22 دسمبر کو ریلیزکے لئے پیش کی جائے گی جبکہ اسی دن ایک تامل فلم ’’ویلیک کارن‘‘ اور ایک تیلگو فلم ’’ہیلو‘‘ بھی ریلیز کی جائیں گی۔

ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ حقیقی زندگی کے واقعہ پر مبنی ہے جس میں 2014ء میں عراق میں آئی ایس آئی ایس کی طرف سے 46 نرسوں کو یرغمال بنا لیا جاتا ہے جبکہ فلم سلمان خان اور کترینہ کیف جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ان نرسوں کو بچاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 11:20:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :