شیاما جہان فانی سے کوچ کر گئیں
UrduPoint Social

شیاما جہان فانی سے کوچ کر گئیں

بدھ نومبر 11:20 am
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شیاما انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ شیاما 7 جون 1935ء میں پیدا ہوئیں اور گذشتہ روز (14 نومبر) کو 82 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ انہوں نے 40 سال کے عرصے پر محیط فلمی کیریئر میں 175 فلموں میں کام کیا۔

(خبر جاری ہے)

ان کی معروف فلموں میں ’’آر پار‘‘،

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

’’ترانہ‘‘، ’’برسات کی رات‘‘، ’’ملن‘‘، ’’بھائی بھائی‘‘، ’’بھابھی‘‘ اور ’’شردھا‘‘ شامل ہیں۔ انہیں بہترین اداکاری پر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ بھارت کی معروف فلمی شخصیات نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے