اجے دیوگن اور عامر خان کی فلموں میں باکس آفس پر ٹکرائو ہوگا

بدھ 15 نومبر 2017 12:51

اجے دیوگن اور عامر خان کی فلموں میں باکس آفس پر ٹکرائو ہوگا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اور عامر خان کی فلموں میں آئندہ سال دیوالی پر باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی فلم’’ٹھگزآف ہندوستان‘‘ اور اجے دیوگن کی ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کا آئندہ سال دیوالی پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، عامرخان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ اہم کردار اد اکر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار وجے کرشنا ہیں جبکہ فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی کاسٹ میں ریتیش دیشمکھ، ارشد وارثی اور جاوید جعفری، انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ ہیں۔ فلم کے ہدایتکار اندرا کمار ہیں۔

وقت اشاعت : 15/11/2017 - 12:51:48

Rlated Stars :