فلم ’’ ڈان 3 ‘‘ بنانے کے لئے معیاری سکرپٹ کا انتظار ہے، رتیش سدھوانی

جمعہ 17 نومبر 2017 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے کہا ہے کہ فلم ’’ ڈان 3 ‘‘ ضرور بنائی جائے گی لیکن اس کے لئے معیاری سکرپٹ کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈان سلسلے کی فلم میں ڈان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے یہاں تک کہ مجھے بھی فلم کا بے حد انتظار ہے لیکن اس کے لئے ہمیں معیاری اور اچھے سکرپٹ کی ضرورت ہے۔ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی پروڈکشن کمپنی ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ڈان ‘‘ اور ’’ ڈان 2 ‘‘ میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا جن کو بے حد سراہا گیا۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 11:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :