راجا کرشنا مینن کی نئی فلم میں رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے بارے خبروں کی تردید

جمعہ 17 نومبر 2017 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار راجا کرشنا مینن نے اپنی نئی فلم میں اداکار رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں راجا کرشنا مینن کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم فکشنل تھرلر ڈرامہ ہو گی اور فلم کی عکسبندی آئندہ سال موسم گرما کے اختتام پر شروع کی جائے گی۔ فلم میں اداکار رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رنبیر کپور فلم ’’بھراہم سترا ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور ابھی تک ان سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی، میں اور رنبیر کپور ملاقات کریں گے لیکن یہ ملاقات کسی فلم کے حوالے سے نہیں بلکہ ایک دوسرے کو جاننے سے متعلق ہو گی۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 11:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :