شہرت حاصل کرنا زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ،

فن کے ذریعے اسکو برقرار رکھنا ہی اصل کمال ہے‘ مہک نور

جمعہ 17 نومبر 2017 12:28

شہرت حاصل کرنا زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) معروف اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ شہرت حاصل کرنا زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ،اپنے فن کے ذریعے اس کو برقرار رکھنا ہی اصل کمال ہے، میں فلم ٹی وی ،اسٹیج اور ماڈلنگ میں ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جس کو لو گ ہمیشہ یاد رکھیں۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح ملکہ ترنم نو رجہاںدنیا سے جانے کے باوجود اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں چھائی ہوئی ہیں ، میری خواہش ہے کہ میرا بھی ایسا ہی نام ہو ۔

(جاری ہے)

شوبز سے وابستہ لیجنڈ فنکار اپنے پرستاروں کے دلوں میںبستے ہیں اور میں بھی اپنے فن کے ذریعے اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کرنا چاہتی ہوں ۔ مہک نور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھ میں دکھی انسانیت کی خدمت کا شوق موجود ہے اور میں جہاں تک ہوسکے اس کار خیر میں عملی طور پر حصہ لیتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ عام پاکستانیوں کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان سے کرپشن ، بدامنی ،مہنگائی ، بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور ملک میں ہر شخص کو انصاف ،صحت اور تعلیم کی سہولتیں میسر ہوں تاکہ دنیا میں ہم ایک فلاحی ریاست کا تصور برقرار رکھ سکیں ۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 12:28:46