ْدوبارہ شوبز میں کام شروع کر دیا ،

ذاتی طور پر مزاحیہ کردار اچھے لگتے ہیں ‘ فاطمہ آفندی

جمعہ 17 نومبر 2017 12:28

ْدوبارہ شوبز میں کام شروع کر دیا ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) اداکارہ فاطمہ آفندی نے کہا ہے کہ مجھے کھانے کا بڑا شو ق ہے اور خاص طور اچھا کھانا میری کمزوری ہے ،شادی اور بچے کی پیدائش کی وجہ سے کچھ عرصہ شوبز سے دور رہی تاہم اب میں نے اب دوبارہ شوبز میں کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر مزاحیہ کردار اچھے لگتے ہیں لیکن ڈرامہ سیریل میں مجھے سنجیدہ کردار دیئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ڈرامے میں منفی کردار ادا کیا تھا اور جتنا لطف مجھے اس ڈرامے کے دوران آیا وہ میں بیان نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری فل وقت جاب ہے اور اس میں آپ نے اپنے گھر کے نظام خود سیٹل کرنا ہوتا ہے جو کہ بہت مشکل ہوتا ہے اور خاص طو ر پر جب بچے چھوٹے ہوں تو اور زیادہ مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے کھانا پکانا نہیں آتا البتہ اچھے کھانے کی شوقین ہوں اور کھانا کھانے کے بعد لازمی پونا گھنٹہ واک کرتی ہوں جس سے میری فٹنس برقرار ہے ۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 12:28:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :