سینمائوں میں اب پاکستانی فلمیں لگنی چاہیے ‘صائمہ نور

جمعہ 17 نومبر 2017 13:05

سینمائوں میں اب پاکستانی فلمیں لگنی چاہیے ‘صائمہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ سینمائوں میں اب پاکستانی فلمیں لگنی چاہیے ‘بھارت پاکستان کا دشمن ہے کسی بھی صورت اسکی کی انڈسڑی کو پر وموٹ نہیں کر نا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ ہمارے سنیمائوں سے انڈین فلمیں ہٹانے کا اقدام انتہائی خوش آئند اور ملک و قوم کے مفاد کے مطابق ہے اور اس سے پاکستان کی اپنی فلم انڈسڑی کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ اب سنیمائوں میں انڈین کی بجائے پاکستانی فلمیں لگے گی تو ہمیں بھی فائدہ ہوگا اور ہمیں غیروں کی بجائے اپنی انڈسڑی کو مضبوط کر نا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 13:05:12

Rlated Stars :