شعبے میں عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں ‘صرف دعائوں سے کام نہیں چلانا چاہیے ‘گلوکارہ سائرہ نسیم

جمعہ 17 نومبر 2017 13:05

شعبے میں عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں ‘صرف دعائوں سے کام نہیں چلانا چاہیے ‘گلوکارہ سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء)معروف گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ امید ہے کہ نئی آنیوالی حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے گی جس سے گلوکاری سمیت دیگر شعبوں بھی عروج حاصل کریں گے‘ہر شعبے میں عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن صرف دعائوں سے کام نہیں چلانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے لیکن اسکے ساتھ دوبارہ عروج پانے کیلئے عملی کوششیں بھی کرنا ہونگی ۔

پاکستان کے گلوکاروںاور موسیقاروں نے اپنی محنت سے پوری دنیا میں ایک مقام حاصل کیا انشا اللہ وہ وقت دوبارہ آئے گا جب ہمارا پوری دنیا میں ہمارا نام گونجے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری شاعری پر مبنی گانے گائے ہیں اور اپنے اس معیار کو آئندہ بھی بر قرار رکھوں گی۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 13:05:12