بھارتی فلمسٹار دیپیکا پڈوکون کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 نومبر 2017 12:50

بھارتی فلمسٹار دیپیکا پڈوکون کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2017ء) : بھارتی فلمسٹار دیپیکا پڈوکون کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمسٹار دیپیکا پڈوکون کو بھاری فلم بپدماوتی میں کام کرنے اور فلم کے اسکرپٹ پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

دیپیکا پڈوکون کی سکیورٹی کے لیے ان کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پدماوتی آئندہ ماہ یکم دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہو گی۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس ریلیز کو روکنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 12:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :