مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور 17سال کے بعد پھر ایک ساتھ سلور سکرین پر جلوہ گر ہوںگے

جمعہ 17 نومبر 2017 14:38

مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور 17سال کے بعد پھر ایک ساتھ سلور سکرین پر جلوہ گر ہوںگے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور 17سال کے بعد پھر ایک ساتھ سلور سکرین پر جلوہ گر ہوںگے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور 17سال بعد فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ فلم’’دھمال‘‘سلسلے کی تیسری فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ میں سنجے دت کی جگہ اجے دیوگن نظر آئیں گے، فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ ایلنا ڈی کروز کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 14:38:06

Rlated Stars :