سینما مالکان بھارتی فلموں کا مکمل با ئیکا ٹ کر یں ،

بھار ت مسلما نوں کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر رہا ہے، دوسری طرف ہمارے فلم ساز مشترکہ فلم سازی کے ذریعہ پیار کی پینگیں بڑھا ر ہے ہیں،فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ کی میڈ یا سے گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 16:05

سینما مالکان بھارتی فلموں کا مکمل با ئیکا ٹ کر یں ،
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سینما مالکان بھارتی فلموں کا مکمل با ئیکا ٹ کر یں بھار ت مسلما نوں کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر رہا ہے دوسری طرف ہمارے فلم ساز مشترکہ فلم سازی کے ذریعہ پیار کی پینگیں بڑھا ر ہے ہیں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ کتنے افسو س کی بات پاک بھارت مشترکہ فلم سازی اور نمائش کی با تیں کر نے وا لے ا حمقوں کی جنت میں رہتے ہیںہمیں بھارتی فلموں کا مکمل با ئیکاٹ کرنا چا ہیے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم سا زوں کو مسلم مما لک کے ساتھ جن میں بنگلہ دیش،ایران،تر کی اور سری لنکا کے ساتھ مل کر فلم سازی کرنا چا ہیے حکومت بھی اس سلسلہ میں ہمدردا نہ غور کر ے انہوں نے کہا کہ جب تک سینما مالکان بھارتی فلموں کی نما ئش مکمل طور پر بند نہیں کر یں گے ہماری فلم انڈسٹری ترقی نہیں سکے گی اور نہ ہی شا ئقین کو اچھی پاکستا نی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی ۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 16:05:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :