شادی کے بعدشوبزکے لئے وقت نکالناانتہائی مشکل کام ہے‘فضیلہ قاضی

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ میں ملنے والے کردارکو ہمیشہ حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی کوشش کی ہے اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں،اگر شادی کے بعد شوہر کی سپورٹ حاصل نہ ہوتی تو شاہد میرا کیرئیراتنا طویل نہ ہو پا تا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعدشوبزکے لئے وقت نکالناانتہائی مشکل کام ہے اورجب بچے ہو جائیں تو یہ اس سے بھی زیادہ مشکل ہو جاتا ہے ۔لیکن اگر میں اپنی ذات کا ذکر کروں تو مجھے قیصر نے بہت سپورٹ کیا اور اسی وجہ سے میں آج بھی ٹی وی سکرین پر نظر آتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 18/11/2017 - 12:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :