شوبزمیں آنے والی ہر نئی لڑکی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے’نداملک

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) اسٹیج اداکارہ نداملک نے کہا کہ شوبز میں آنے کامقصد شہر ت کی بلندیوں تک پہنچا ہے ‘اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر آگے بڑ ھ رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں نداملک نے کہا کہ شوبزمیں آنے والی ہر نئی لڑکی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت ساری مخالفت بھی سہنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں گھبرانے والی نہیں ہوںمجھے جو شہرت اورعزت ملی ہے اس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی رہی ہے میں شوبز میں شارٹ کٹ راستوں سے آگے بڑ ھانے کی بجائے محنت سے آگے بڑ ھ رہی ہوں۔

وقت اشاعت : 18/11/2017 - 12:50:13