پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ہے‘فضا علی

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) اداکارہ وماڈل فضا علی نے کہاہے کہ پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ہے ‘بد قسمتی سے ہمارے ہاں جو حقوق مردوں کوحاصل ہیں عورتوں کو ان سے محروم رکھا جا تا ہے جبکہ اسلام نے عورت اور مرد کو برابرقرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فضا علی نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باشعور عورت کو ہر جگہ جنس اور نسلی معیار کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو سخت زیادتی کے مترادف ہے جبکہ دیگر ممالک میں عورتوں کو مردوں سے زیادہ حق دیا جاتا ہے جس سے وہاں کی عورتوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمارے ہاں عورت کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے

وقت اشاعت : 18/11/2017 - 12:50:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :