ایک فلم کی کامیابی ساری انڈسٹری کے لئے تقویت کا باعث بنتی ہے ‘ادکارہ سیمی خان

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) ادکارہ سیمی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایک بھی فلم کی کامیابی ساری انڈسٹری کے لئے تقویت کا باعث بن سکتی ہے ‘ جب فلمیں بنیں گی تو ہی گلوکار بھی مصروف ہونگے اور اسکے ہزاروں ہنر مندوں کے گھروں کے چولہے جلیں گے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے موجودہ دور میں فلموں کی کامیابی آئی سی یو میں پڑی انڈسٹری کے لئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اور ایسا ہرگز نہیں کہ فلم کی کامیابی سے صرف اس سے وابستہ لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ یہ پوری انڈسٹری کے لئے سود مند ثابت ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 18/11/2017 - 12:50:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :