آج پہلے کی نسبت اچھے گھرانوں سے خواتین اداکاری میں اپنا مقام پیدا کر رہی ہیں بشری انصاری

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:21

آج پہلے کی نسبت اچھے گھرانوں سے خواتین اداکاری میں اپنا مقام پیدا کر رہی ہیں بشری انصاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء)اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آج پہلے کی نسبت اچھے گھرانوں سے خواتین اداکاری میں اپنا مقام پیدا کر رہی ہیں جب میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو اتنی خواتین اداکاریں موجود نہیں تھیں جتنی آج ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے انٹر ویو میں بشری انصاری نے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے پی ٹی وی سمیت جن ٹی وی چینلز پر اداکاری کی لوگوں نے اسے ہمیشہ پسند کیا۔ اگر کوئی میری اداکاری پر مثبت تنقید کرتا ہے تو مجھے برا نہیں لگتا۔ انھوں نے کہا کہ میں ہر ڈرامہ سیریل میں پہلے سے اچھی اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔۔

وقت اشاعت : 18/11/2017 - 17:21:06