معروف کارٹون ’’مکی مائوس ‘‘89برس کا ہو گیا

اتوار 19 نومبر 2017 12:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء)مشہورِ زمانہ،بچوں کا ہر دلعزیز مکی ماوس 89برس کا ہو گیا۔والٹ ڈزنی کی اس تخلیق کو پہلی بار 1928ء میں ا سکرین پر متعارف کرایا گیا تھا۔مکی ماوس کی پہلی فلم اسٹیم بوٹ ولی تھی جبکہ 1978ء میں مکی ماوس کو واک آف فیم میں شامل ہونے کا اعزاز بھی ملا۔

(جاری ہے)

اس شرارتی چوہے کو اب تک140 سے زائد فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے۔مکی ماوس کے تخلیق کار فریڈ مور اور فلائیڈ گورڈ فرسن تھے۔مکی ماوس کیلئے والٹ ڈزنی، جمی میکڈونلڈ، وین الوائن، بریٹ ایوان اور کرس دائمنٹول نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔مکی مائوس پہلے دن کی طرح مقبول ہے جبکہ اس کی دوست منی ماوس کی شہرت بھی کسی سے کم نہیں۔

وقت اشاعت : 19/11/2017 - 12:50:40