حجرہ شاہ مقیم‘ ٹرین حادثہ کاشکارہوکر جاںبحق ہونیوالی ایم اے فرسٹ ائیر کی طالبہ نبیہہ مختارکو سپرد خاک کردیاگیا

اتوار 19 نومبر 2017 13:00

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) حجرہ شاہ مقیم میں ٹرین حادثہ کاشکارہوکر جاںبحق ہونیوالی یونیورسٹی آف ایجوکیشن اوکاڑہ میں ایم اے فرسٹ ائیر کی طالبہ نبیہہ مختار کی اسکے آبائی گائو ں چودہ ون اے ایل میں تدفین کردی گئی جس میںعلاقہ بھر کے افراد کے علاوہ یونیورسٹی سٹاف اور ساتھی طلباء و طالبات نے شرکت کی بدقسمت متوفیہ کا جب جنازہ اٹھا تو ہر آنکھ اشک بار ہوگئی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ممتاپر غشی کے دورے پڑتے رہے، طالبہ کی یونیورسٹی سے شام کی کلاس سے فراغت کے بعدگھر لوٹتے ہوئے ٹرین حادثہ کا شکارہونے کے مزید حقائق ساتھی طلباء کی زبانی این این آئی کو معلوم ہوئے جس میں کہاگیاہے کہ وہ یونیورسٹی گیٹ سے باہر آکر ریلوے ٹریک عبور کررہی تھی کہ اسی دوران موسیٰ پاک ٹرین اپنی تمام تر تیز رفتاری کے ساتھ موت بن کر آرہی تھی اس منظر کو ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف دیکھاگیا طالبہ نے اپنے کانوں میں اپنے سیل فون کی ہینڈ فری لگارکھی تھی طالبہ کو موت کے قریب تر جانے سے روکنے کی خاطر یونیورسٹی گارڈ نے وسل بجائی اور اسے بچانے کی خاطر ٹریک کی جانب دوڑامگر بے سود اسی دوران ٹرین ڈرائیور نے بھی زور زور سے سائرن بجائے مگر موت جیسے لکھی جا چکی تھی طالبہ نے عین آخری وقت محسوس کیااور قدم تیزی سے آگے بڑھاکر ٹرین کی زد سے بچنے کی کوشش کی مگر تب تک بہت دیر ہوچکی تھی ٹرین کی زور دار ٹکر لگنے سے وہ دور جاگری اور اسکا سیل فون جو اسکی موت کا باعث بن چکاتھا ٹوٹ پھوٹ گیا،واضع رہے کہ نو تعمیر شد ہ یونیورسٹی کے عین سامنے ریلوے ٹریک ہے جہاں سے گزر کر جی ٹی روڈ سٹاپ اور اپنی سواریوں تک پہنچنا ہر طالبعلم کی مجبوری ہے، ریلوے ٹریک سے روزانہ گزرنا موت کے منہ سے گزرنے کے مترادف ہے جس پر حکومتی بے حسی جاری ہے ،طلباء سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور فوری طور پر ریلوے ٹریک کی مزید خو ن ریزی سے بچنے کی خاطر انڈر پاس کی تعمیر کا مطالبہ کیاگیاہے۔

وقت اشاعت : 19/11/2017 - 13:00:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :