حجرہ شاہ مقیم کے میاں فیروز خاں وٹو کی ناگہانی وفات سے علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی

اتوار 19 نومبر 2017 13:00

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)حجرہ شاہ مقیم کے میاں فیروز خاں وٹو کی ناگہانی وفات سے علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی، گائوں صاحبہ کی میں معروف وٹو فیملی کے چشم و چراغ میاں فیروز خاں وٹو گزشتہ دنوں روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے عارضہ میں مبتلاتھے جنکی طبیعت گزشتہ روز اچانک بگڑ گئی انہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور جنرل ہسپتال لے جایاگیاجہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور جوانی میں ہی دنیافانی سے رخصت ہوگئے انکی وفات پر علاقہ کی فضاء سوگوار ہوگئی جنہیں انکے آبائی قبرستان صاحبہ کی میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحوم کی قل خوانی کاختم شریف سوموار کو انکے گائوں صاحبہ کی میں ادا کیاجائیگا۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 13:00:39