انسان کو زندگی میں ہونے والی غلطیاں کو بھول کر آگے کی طرف چلنا چاہیے ‘ ثناء

اتوار 19 نومبر 2017 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ زندگی میں انسان سے بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں مگر ان کو بھول کر آگے کی طرف چلنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا شکار ہونے کی بنیادی وجہ وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے جنہوں نے فلموںکا معیار گرا دیا اور آہستہ آہستہ فلم بین فلموں سے دور ہوتے گئے ، اچھے ڈائریکٹروں اور رائٹروں کے گھر بیٹھنے سے بھی فلم انڈسٹری کو نقصان ہوا مگر اب فلم انڈسٹری کی بحالی کا نیا دور شروع ہوا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند سالوں میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ فلموں کا بڑا مرکزی کراچی بن چکا ہے اور لاہور کے سٹوڈیوز کی ویرانی دیکھ کر دلی دکھ ہوتا ہے ۔فلموں کی بحالی کے لئے میری جو بھی خدمات ہوں گے اس کے لئے میں ہر وقت حاضر ہوں ۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 13:00:56