اداکار سلویسٹر سٹالون نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزامات مسترد کردیئے

پیر 20 نومبر 2017 11:54

اداکار سلویسٹر سٹالون نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزامات مسترد کردیئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء)ہالی ووڈ فلم ریمبو سے شہرت حاصل کرنیوالے اداکار سلویسٹر سٹالون نے 31 برس قبل کم عمر لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 71 سالہ اداکار پر ایک لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ سلویسٹر سٹالون اور انکے باڈی گارڈ مائیکل ڈی لوکا نے انہیں 31 برس قبل غیرقانونی طور پر جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے خوفزدہ کیا تھا ۔ اداکار کے ترجمان مائیکل نے ان الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار د یتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 11:54:46