فروزن کی نئی شارٹ فلم ’’اولافس فروزن ایڈونچر‘‘ 22نومبر کو ریلیز ہو گی

پیر 20 نومبر 2017 11:54

فروزن کی نئی شارٹ فلم ’’اولافس فروزن ایڈونچر‘‘ 22نومبر کو ریلیز ہو گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) فروزن کی نئی شارٹ فلم ’’اولافس فروزن ایڈونچر‘‘ 22نومبر کو ریلیز ہو گی۔2013 میں آئی اینی میٹڈ فلم فروزن پر اب شارٹ فلم تخلیق کی جارہی ہے ، کہانی برفانی انسان اولاف کے گردگھومے گی۔

(جاری ہے)

شارٹ فلم اولافس فروزن ایڈونچر میں جہاں پرانے کردار ایک بار پھر آرہے ہیں دلوں کو بے قرار کرنے وہیں کچھ نئے کرداروں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔21 منٹ دورانیہ کی اولافس فروزن ایڈونچرکو ڈزنی پکچر کی نئی فلم ‘‘کوکو’’کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 11:54:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :