فلم ’’ ورنہ ‘‘کے اسکرپٹ میں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے‘ماہرہ خان

پیر 20 نومبر 2017 12:51

فلم ’’ ورنہ ‘‘کے اسکرپٹ میں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے‘ماہرہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ہماری لالی وڈ اب ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن ہمیں نمائش کے شعبے کو بیرونی ممالک تک وسعت دینا ہو گی ، فلم ’’ ورنہ ‘‘کے اسکرپٹ میں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم میں صرف میں نے ہی نہیںبلکہ تمام فنکاروںنے انتہائی لگن سے کام کیا ہے۔اب کس نے کیسا کام کیا ہے،اس کا فیصلہ دیکھنے والے ہی کریں گے۔اب تک جو فیڈ بیک ملا، وہ انتہائی مثبت ہے جس سے حوصلہ بڑھا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں اب معیاری فلمیں بن رہی ہیں۔ ہمیں بھی اپنی فلمیں دوسرے ممالک میں پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہئے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے ا?ئیں گے۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 12:51:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :