سنی لیونی کے ساتھ کام کرناپسند کروں گا‘ ارباز خان

پیر 20 نومبر 2017 12:51

سنی لیونی کے ساتھ کام کرناپسند کروں گا‘ ارباز خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء)اداکارارباز خان ، جو سنی لیونی کے ہمراہ اپنی نئی فلم ‘تیرا انتظار’ کی ریلیز کی تیاری کررہے ہیں، کہتے ہیں کہ وہ اداکارہ (سنی لیونی)کے ساتھ دوبارہ کام کرنا پسند کریں گے۔حال ہی دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں ارباز خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ’دبنگ 3‘ کی شوٹنگ آئندہ سال کے درمیان میں شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

پوچھے جانے والے ایک سوال کہ آیا وہ اپنی آئندہ فلم میں سنی لیونی کو کاسٹ کریں گے، کے جواب میں ارباز کا کہنا تھا کہ اگر مجھے سنی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں کام ضرور کروں گا۔اداکار کا کہنا تھا کہ جب ملائکہ اروڑا نے دبنگ کا پہلا حصہ کیا تھا تو اس کا فائدہ انہیں ہوا تھا اور جب کرینہ کپور نے دوسرا حصہ کیا تو ان کی شہرت میں بھی اضافہ ہواتھا۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 12:51:29

Rlated Stars :