ْکلاسیقی موسیقی گہرا سمندر ہے ،

اسے سیکھنے کیلئے اس میں ڈوبنا پڑتا ہے ‘ استاد حامد علی خان

پیر 20 نومبر 2017 13:07

ْکلاسیقی موسیقی گہرا سمندر ہے ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) نامور کلاسیکل گائیک استاد حامد علی خان نے کہا ہے کہ کلاسیقی موسیقی گہرا سمندر ہے اور اسے سیکھنے کیلئے اس میں ڈوبنا پڑتا ہے ، آج کا نوجوان چاہتا ہے کہ ایک ماہ میں مایہ ناز گلوکار بن جائوں لیکن یہ پاگل پن ہے ،نوجوان نسل زمانے کے ساتھ چل رہی ہے لیکن انہیں اپنی ثقافت او رموسیقی کو پست پشت نہیں ڈالنا چاہیے ۔

ایک انٹرویو میں استاد حامد علی خان نے کہا کہ کلاسیقی موسیقی ہمارا ورثہ ہے اور میںنے اپنی ساری زندگی اس کو دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے گھرانے میں آٹھ سے دس سال کی عمر میں اس کی تربیت شروع کردی جاتی ہے۔ اسی طرح میںنے بھی اپنے بیٹے کی اس عمر میں تربیت کا آغاز کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا بینڈ ہے لیکن جو میری خاندانی وراثت ہے وہ بھی سکھا رہا ہوں اور وہ اسے محنت سے سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے آج کل جس طرح کا میوزک چل رہا ہے کچھ ادارے اسے زبردستی چلانے کی کوشش کر رہے ہیں میرے خیال میں ان لوگوں کو موسیقی کا کچھ علم ہی نہیں۔ اگر نئی موسیقی میں دم خم ہوتا ہوتا پرانے دور کے گائے ہوئے گانوں کو لے کر انہیں نئے انداز میں پیش کیا جاتا لیکن یہ لوگ موسیقی کو خراب کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:07:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :