فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ میں میری اور احسن خان کی جوڑی فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی ‘ نیلم منیر

پیر 20 نومبر 2017 13:07

فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ میں میری اور احسن خان کی جوڑی فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی ‘ نیلم منیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ سینئر اداکار احسن خان نے میرے بھرپور رہنمائی کی، انکی حوصلہ افزائی کی بدولت میں نے کئی مشکل سین باآسانی ریکارڈ کرائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم میں میری اور احسن خان کی جوڑی فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی اور بطور فلمی ہیروئن یہ میرے کیریئر کی شروعات ہے جبکہ اس کے علاوہ مجھے مزید دو فلموں میں بھی کاسٹ کیا جا چکا ہے جن کی شوٹنگ کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گا اور دونوں فلمیں کراچی میں ہی بنائی جائیں گی ۔

انہوںنے کہاکہ بڑی سکرین میں کامیابی کے بعد میں ٹی وی پر بھی کام کرتی رہوں گی کیونکہ میری اصل وجہ شہرت ٹی وی سکرین ہی ہے جس کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:07:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :