ْطویل وقفہ کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن مرکز پشاور سے اردو ڈرامہ سیریل ’’گل سنگ ‘‘ کی لانچنگ

ڈرامے کی لانچنگ پر پروڈیوسر ذیشان فضل اور جنرل منیجر مرزا امجد جاوید مبارک باد کے مستحق ہیں‘ہندکو آرٹس اکیڈمی اٹک

پیر 20 نومبر 2017 13:13

ْطویل وقفہ کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن مرکز پشاور سے اردو ڈرامہ سیریل ’’گل سنگ ‘‘ کی لانچنگ
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) ایک طویل ترین وقفہ کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن مرکز پشاور سے اردو ڈرامہ سیریل ’’گل سنگ ‘‘ کی لانچنگ پر پروڈیوسر ذیشان فضل اور جنرل منیجر مرزا امجد جاوید مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہارہندکو آرٹس اکیڈمی اٹک کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں ڈرامہ نگار تصور بخاری ، نذیر بھٹی ، عاشق اکبر پوری ، یونس قیاسی ، آرٹسٹ ، عاصم بٹ ، سلیم صدیقی، جاوید شا ہ ، توصیف شا ، توفیق شاہ ، شیخ ناصر ، ارشد شان ، قدیر ، فرخ بٹ ، ہمایوں بٹ ، زاہد حسین ، رحمت شا ہ ،سنگرز کریم خان ، نسیم صدیقی ، حکمت اعوان ، اور صحافیوں ندیم رضا ، اقبال زرکاش ، ہشام خان اعون ، جاوید کشمیری ، لیا قت عمر ، ڈاکٹر سہیل ، رانا شوکت علی خان ، جاوید کشمیری ، ملک ارشد جعفری نے متفقہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت صدر ہندکو آرٹس اکیڈمی اٹک تصور بخاری نے کی ۔شرکاء اجلاس نے کہا کہ پی ٹی وی سے دوبارہ اردو نشریات میں خوشی پائی جاتی ہے اور ناظرین کو صاف ستھرے گھریلو ماحول کے ڈرامے دیکھنے کو ملین گے کیوں کہ پی ٹی وی حقیقت میں فیملیز چینل ہے ۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:13:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :