راج کمار رائو کا جھانوی کپور کو فلم انڈسٹری میں آنے پر ویلکم

پیر 20 نومبر 2017 13:17

راج کمار رائو کا جھانوی کپور کو فلم انڈسٹری میں آنے پر ویلکم
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے جھانوی کپور کو فلم انڈسٹری میں آنے پر انہیں خوش آمدید کہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے جھانوی کپور جو کہ سری دیوی اور بونی کپورکی بیٹی ہیں، کے ساتھ لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہیں فلم انڈسٹری میں خوش آمدید کہا ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تصویر میں راج کمار رائو نے سفید رنگ کی شرٹ اور بلیک پینٹ جبکہ جھانوی نے سفید شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی ہے۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:17:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :