شاہ رخ خان کی نئی فلم کے نام کا اعلان نئے سال کے موقع پر کیا جائے گا

پیر 20 نومبر 2017 13:17

شاہ رخ خان کی نئی فلم کے نام کا اعلان نئے سال کے موقع پر کیا جائے گا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم کے نام کا اعلان نئے سال کے موقع پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان فلم ساز آنند ایل رائے کی فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں شاہ رخ ایک بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ شاہ رخ خان نئے سال کے موقع پر فلم کے نام کا اعلان کریں گے۔ ہدایتکار ہیمانشو شرما کی فلم آئندہ سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:17:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :