میرے لئے فلموں کا انتخاب ایک اہم معاملہ ہے، ورون دھون

پیر 20 نومبر 2017 13:17

میرے لئے فلموں کا انتخاب ایک اہم معاملہ ہے، ورون دھون
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ میرے لئے فلموں کا انتخاب ایک اہم معاملہ ہے، میں یہ نہیں سوچ رہا کہ فلموں کے حوالے سے جو بھی قدم اٹھائوں گا وہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کرے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ میرے لئے فلموں کا انتخاب ایک اہم معاملہ ہے، میں وہی فلمیں کرتا ہوں جو بطور انسان مجھے اور میرے دل کو چھو جائیں، فلم کی کہانی میں ایک پیغام ہونا چاہیئے اورمنفرد اور معیاری ہونی چاہیئے، اگر فلم نارمل یا سادہ ہوگی تو اس فلم کے کرنے میں کوئی مزا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ہر وہ چیز جسے آپ چھوئیں گے تو وہ سونا نہیں بنے گی اسی طرح میں یہ نہیں سوچ رہا کہ میں فلموں کے حوالے سے جو قدم بھی اٹھائوں گا یا وہ بڑے پیمانے پر لوگوں کومتاثر کرے گا۔ اداکار ورون دھون فلم ’’اکتوبر‘‘، ’’سوئی دھاگہ‘‘، ’’شدت‘‘ اور ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:17:06