سشمیتا سین نے 42 ویں سالگرہ منائی

پیر 20 نومبر 2017 13:17

سشمیتا سین نے 42 ویں سالگرہ منائی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کی 42 ویں سالگرہ منائی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین کی گذشتہ روز 42 ویں سالگرہ منائی گئی، وہ 19 نومبر 1975ء میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1994ء میں بھارت کی پہلی مس یونیورس کا خطاب جیتا جس کے بعد انہوں نے 1996ء میں ہندی فلم ’’دستک‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ انہوں نے تامل فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی فلم ’’بیوی نمبر 1‘‘ کو باکس آفس پر بے حد کامیابی ملی۔ ان کی معروف فلموں میں’’بیوی نمبر 1‘‘، ’’میں ہوں نا‘‘، ’’نو پرابلم‘‘، ’’زندگی راکس‘‘، ’’آنکھیں‘‘ شامل ہیں۔ انہیں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:17:06