فلم ’’عیاری‘‘ کی پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری

پیر 20 نومبر 2017 13:49

فلم ’’عیاری‘‘ کی پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے فلم ’’عیاری‘‘ کی پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے فلم ’’عیاری‘‘ کی عکسبندی کے دوران بنائی گئی پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

32منٹ پر محیط وڈیو میں منوج بجپائی اور سدھارتھ ملہوترا ایکشن مناظر کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

فلم کی کہانی دو فوجی افسران کے گرد گھومتی ہے جس میں منوج بجپائی استاد اور سدھارتھ ملہوترا ان کیزیر تربیت رہے ہوتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں راکل پریت سنگھ، پوجا چوپڑا، عادل حسین، کومد مشرا، نصیر الدین شاہ اور انوپم کھیر شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار نیراج پانڈے ہیں۔ فلم آئندہ سال 26جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :