عمران ہاشمی نے فلم ’’کیپٹن نواب‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

پیر 20 نومبر 2017 15:10

عمران ہاشمی نے فلم ’’کیپٹن نواب‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے فلم ’’کیپٹن نواب‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی نے فلم ’’بادشاہو‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد نئی فلم ’’کیپٹن نواب‘‘ کی عکسبندی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار ٹونی ڈی سوزا ہیں۔ ٹونی ڈی سوزا نے فلم کا اعلان گزشتہ سال کیا تھا اور اب عمران ہاشمی نے عکسبندی کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 15:10:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :