دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پیر 20 نومبر 2017 16:08

دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن کل منایا جائے گا
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن کل منگل کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدلوگوں کی تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کیلئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے مختلف الیکٹرانکس کمپنیوں کی جانب سے پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس میں لوگوں کو ٹیلی ویژن کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے دسمبر1996ء میںایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 21نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جائے گا ۔ٹیلی ویژن ایک ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جو کہ دورحاضر میں رابطے،معلومات اور خبروں تک رسائی کا ایک طاقت ور ترین ذریعہ ہے ۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 16:08:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :