امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا نیا ریکارڈ

معروف گلوکارہ کے نئے البم '' ریپوٹیشن '' کی دس لاکھ پچاس ہزار سے زائد کاپیاں فروخت کی جا چکی ہیں

پیر 20 نومبر 2017 20:45

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا نیا ریکارڈ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ رپورٹ کیمطابق ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم ریپوٹیشن کی دس لاکھ پچاس ہزار کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے یہ ریکارڈ گلوکار ایڈ شیرین کے پاس تھا جن کے البم کی نو لاکھ انیس ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں تاہم اب یہ ریکارڈ ٹیلر سوئفٹ توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 20:45:33