پی این سی اے میں ڈرامہ ’’لکھے جو خط تجھے‘‘پیش، ثانیہ سعید نے خطوط میں جان ڈال دی

منگل 21 نومبر 2017 11:13

پی این سی اے میں ڈرامہ ’’لکھے جو خط تجھے‘‘پیش، ثانیہ سعید نے خطوط میں جان ڈال دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے نیشنل تھیٹر فیسٹول میں لاہور کی اولوموپولو پروڈکشن کا ڈرامہ "لکھے جو خط تجھی" پیش کیا گیا۔ ڈرامے میں پاکستان کی معروف اداراکاہ ثانیہ سعید نے خطوط پڑھ کر لوگوں کو محظوظ کیا۔یہ کھیل ایک ڈرامے کی صورت میں ادبی محفل تھی جس میں کچھ مشہور لوگوں کے محبت بھرے خطوط پڑھے گئے جو انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے لیے لکھے تھے۔

ان میں سے کئی خطوط اصل ہیں اور کچھ فرضی بھی ہیں۔ محفل میں فیض احمد فیض، جوش ملی آبادی، شفیق ارحمان، مجید امجد اور امرتا پریتم جیسے ناموں کے خطوط کو بڑے دلچسب انداز میں پڑھا گیا کہ سننے اور دیکھنے والوں کو وہ ایک ڈرامے کی طرح ہی محسوس ہوا۔

(جاری ہے)

ان خطوط کو پڑھنے کا مقصد ان لوگوں کے جزبات کو سمجھنا ہے جو لمبے ارصوں تک اپنے چاہنے والوں کے خط کا انتظار کرتے تھے، جب لوگوں کی نظروں سے بچنا بھی ضروری تھا اور اپنے دل کی خواہش کو پورا کرنا بھی۔

ان جذبات کا احترام اور ان کو اعزاز دینا ضروری ہے کیوں کہ تب کسی سے رابطہ کربا ایک مشکل کام تھا اس لیے تب کسی کی موجودگی کی بڑی اہمیت ہوتی تھی، مگر اب جب روابط اتنے آسان ہو گئے ہیں تو کسی کی موجودگی, اپنی اہمیت کھو بیٹھی ہے۔ آج کے زمانے میں جب کسی سے رابطہ کرنا بہت آسان ہے، ان لوگوں کی مشکلات اور جذبات کو سمجھنا بہت ضروری ہی ۔اس ادبی شام کو شائقین نے بہت سراہا۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 11:13:11