فلم ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیزبارے پرامید ہوں،شاہد کپور

منگل 21 نومبر 2017 11:24

فلم ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیزبارے پرامید ہوں،شاہد کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ وہ غصہ ہونے کی بجائے فلم ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز سے متعلق پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی ‘‘ کو ان دنوں اختلافات کا سامنا ہے، اس سلسلے میں اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی اس نوعیت کی فلموں کو تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ وقت غصہ ہونے کا نہیں ہے اور نہ ہی اختلافات پھیلانے کا ہے کیونکہ بہت سے لوگ یہ سب کر رہے ہیں لہذا میں یہی کہوں گا کہ مجھے فلم کی ریلیزپر یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فلم ریلیز ہو گی اور جب لوگ یہ فلم دیکھیں گے تو جو اس وقت ہو رہا ہے یہ سب بھول جائیں گے، یہ فلم ہمارے لئے باعث فخر ہے۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 11:24:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :