راجا کرشنا مینن نے رنبیر کپور کو دلچسپ اداکار قرار دے دیا

منگل 21 نومبر 2017 11:24

راجا کرشنا مینن نے رنبیر کپور کو دلچسپ اداکار قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار راجا کرشنا مینن نے اداکار رنبیر کپور کو دلچسپ اداکار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار راجا کرشنا مینن نے اداکار رنبیر کپور کو دلچسپ اداکار قرار دیتے ہوئے اپنی نئی تھرلر فلم کے لئے رنبیر کپور سے رابطے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے اپنی نئی فلم میں اداکار رنبیر کپور کا کاسٹ نہیں کیا اور نہ ہی ان سے کوئی ملاقات کی ہے،ہم صرف اکھٹے کافی پینے کے لئے ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رنبیر کپور دلچسپ اداکار ہیں اور ان کے ساتھ ضرور فلم کریں گے لیکن اس کے لئے معیاری سکرپٹ کا انتظار ہے۔

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 11:24:25