کامیڈی فلم ڈائون سائزنگ کا نیا ٹریلر سامنے آ گیا

میگن ایلیسن اور مارک جانسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 21 نومبر 2017 12:04

کامیڈی فلم ڈائون سائزنگ کا نیا ٹریلر سامنے آ گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈسا ئنس فکشن فلم ڈاو?ن سائزنگ کا نیا ٹریلر سامنے آگیا۔سائنس فکشن فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ فلم ڈاو?ن سائزنگ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایلکڑینڈر پین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں ایک معاشرتی طنزکی عکاسی گئی ہے جس میں ایک جوڑا یہ خیال کرتا ہے کہ وہ اپنا قد گھٹا کربہتر زندگی گزار سکتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں میٹ ڈیمون، کرسٹین وگ، کرسٹوفر والٹز، ایلک بیلڈون، نیل پیٹرک اور میری بیتھ مونرو کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔میگن ایلیسن اور مارک جانسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 12:04:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :